• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر ہائی وے، کنٹینرز چھیننے کے 6 ملزمان گرفتار، اسلحہ وٹرک برآمد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پولیس نے کراچی کے داخلی راستے پر سپر ہائی وے سے سامان سے بھرے کنٹینرز چھیننے والا بین الصوبائی گروہ کے سرغنہ کو 5 ساتھیوں سمیت گرفتار کر کے اسلحہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ٹرک برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ملیر پولیس نے عاشق عرف مقیم اور اس کے 5 ساتھیوں ساگر، طارق علی، محمد جنید، طالب حسین اورمحمد اظہر نوید کو گرفتارکر لیا،ایس ایس پی ملیر عرفان بہادرکے مطابق ملزمان نے گزشتہ ماہ ضلع جامشورو کی حدود سے سامان سے لدے کنٹینر کو چھین کر فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزمان کے گروہ نے گزشتہ سال دسمبر کے مہینے میں سامان سے بھرے 5کنٹینرز چھیننے کی وارداتیں کیں گرفتار ملزمان ٹرک سے راستہ روک کر لوڈ کنٹینرز سے ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو اتار کرجھاڑیوں میں باندھ کر فرار ہو جاتے تھے ۔

تازہ ترین