• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصباح کو ہٹادیا گیا، اینڈی فلاور نئے کوچ ہونگے، شعیب اختر

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ماضی کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے حیران کن دعوی کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مصباح الحق کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ نئے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن کے بعد قومی ٹیم کو جوائن کریں گے، وہ ملتان سلطانز کے ہیڈکوچ ہیں، چاہتے ہیں اس سال سپر لیگ سے پیسے بن جائیں۔ مصباح الحق غیر معمولی کوچ نہیں ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان احسان مانی جیسے اوسط درجے کے شخص کو بطور سربراہ لائے ہیں۔ ڈر ہیں کہیں جنوبی افریقا، پاکستان کو دو صفر سے نہ ہرادے۔ بدھ کو اپنے یو ٹیوب چینل میں شعیب اختر نے انکشاف کیا کہ اینڈ فلاور ان چھ سات لڑکوں کو نہیں بخشے گا جو کوچ کے منظور نظر ہوتے تھے۔ اینڈی فلاور اپنا میڈیکل پینل لائے گا ،موجودہ ڈاکٹر سہیل سلیم جن کا اپنا وزن 302 کلو ہے ، اس نے کیا فٹ کرنا ہے کسی کو۔ پی سی بی کا میڈیکل پینل دنیا کا برا ترین میڈیکل پینل ہے۔کرکٹ کمیٹی کے الفاظ کوئی اہمیت نہیں رکھتے ۔ وہ صرف پی سی بی کی پالیسی کو آگے بڑھاتے ہیں اور پی سی بی تنقید سے بچنے کے لیے اپنے اوپر سے الزام اتار کر کمیٹی پر ڈال دیتا ہے کہ کمیٹی نے کہا تھا تو ہم یہ فیصلہ کیا ہے۔وقار یونس اپنی ملازمت بچانے کے لیے بھاگ دوڈ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین