• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی او اے ساؤتھ ایشین گیمز کی میزبانی 2023 میں کرنے کی خواہاں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اولمپکس ایسوسیایشن نے سائوتھ ایشین گیمز کی میزبانی کے لئے سائوتھ ایشین گیمز فیڈریشن سے 2023 تک وقت مانگ لیا ہے جس پر فیصلہ رواں سال مارچ اپریل میں کیا جائے گا۔ پی او اے کا کہنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے اگلے سال ان مقابلوں کی میزبانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ پی او اے نے ان مقابلوں کو لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم امکان ہے کہ اس کی افتتاحی یا اختتامی تقریب اسلام آباد میں رکھی جائے گی ۔

تازہ ترین