آپ آف لائن ہیں
بدھ6؍ جمادی الثانی 1442ھ 20؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

نواز شریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف درخواست، نیب کی جواب جمع کرانے کیلئے مہلت کی استدعا

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی کی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کی جائیداد ضبطگی کیخلاف مریم نواز کی درخواست پرنیب کی طرف سے جواب جمع نہ ہونے پر سماعت ملتوی کردی،گزشتہ روز سماعت کے دوران نیب کی جانب سےجواب جمع نہیں کرایا جا سکااور جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت کی استدعا کی گئی،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

ملک بھر سے سے مزید