• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ملزم سے غیر قانونی 16 لاکھ نکلوانے والے پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے ڈکیتی کے مقدمہ کے مبینہ ملزم محمد شفیق کی ضمانت کیلئے دائر کی گئی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی ہے جبکہ ڈی آئی جی( آپریشن) لاہورکو ملزم سے مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر16 لاکھ روپے نکلوانے کے مرتکب لاہور پولیس کے تین اہلکاروں کیخلاف قانونی کاروائی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ایک ماہ کے اندر اند ر عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے،جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز لاہور میں ڈکیتی کے ایک مقدمہ کے ملزم محمد شفیق کی ضمانت کے حوالے سے دائر کی گئی درخواست کی سماعت کی۔

تازہ ترین