• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن عسکری کی گرفتاری، ایس ایچ او ایڈجوٹینٹ جنرل سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے میجر جنرل (ر)سید ظفر مہدی عسکری کے صاحبزادے حسن عسکری کا کورٹ مارشل رکوانے اور فوجی حکام کی تحویل سے نکلوانے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شالیمار اور ایڈجوٹینٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 20 جنوری تک جواب طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز جسٹس محسن اختر کیانی نے میجر جنرل (ر) سید ظفر مہدی عسکری کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ حسن عسکری کو 2 اکتوبر 2020 کی صبح گھر سے تحویل میں لیا گیا اور مجسٹریٹ نے انہیں فوجی حکام کی تحویل میں دیدیا۔

تازہ ترین