• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشارت راجہ کے بھانجے کے قتل کے ملزم کو عمر قید، دو بری

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ملک اعجاز آصف نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ کے بھانجے کو قتل کرنے کے الزام میں ملوث ایک ملزم کو عمر قید دیتے ہوئے دو شریک ملزمان کو شک کے فائدے میں بری کر دیا، تھانہ پیر ودھائی پولیس نے دسمبر 2015میں بلدیاتی الیکشن کے روز یونین کونسل دھمیال میں راجہ شعیب اقبال کو قتل جبکہ آصف علی، ریاض اور سکندر وغیرہ کو زخمی کرنے کے الزام میں نمبردار اسد اس کے والد نمبردار سلیم اور بھائی اخلاق اقدار کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا، جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے اخلاق اقدار کو عمر قید دے دی۔
تازہ ترین