• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا


عمران خان : فوٹو فائل
عمران خان : فوٹو فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے دھمکی آمیز پوسٹ شیئر ہونے کے معاملے پر عمران خان نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے سے پیش ہونے سے انکار کردیا۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی تحقیقاتی ٹیم کو جواب دیا کہ وکلاء کی موجودگی میں تفتیش میں شامل ہوں گا۔

ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی پوسٹ کی تحقیقات کیلئےخصوصی طور پر اڈیالہ جیل پہنچی تھی، چار رکنی ٹیم اڈیالہ جیل میں سوا گھنٹہ سے زائد موجود رہی، بانی پی ٹی آئی کے انکار کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔

 تحقیقاتی ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تفتیشی ٹیم میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے تفتیشی اور تکنیکی افسران شامل تھے۔

قومی خبریں سے مزید