اسلام آباد (فاروق اقدس) اپوزیشن لیڈرشبلی فراز نے سینیٹ میں اپوزیشن کی نشستوں پرحکومتی ممبران کی موجودگی پراعتراض اٹھا دیا اور اس حوالے سے انہوں نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے رابطہ کرنے کے بعد انہیں خط بھی لکھ دیا ۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن بنچزسےحکومتی جماعتوں کے ممبران کو ہٹائیں، سینیٹ حکومت اور اپوزیشن کوالگ الگ سیٹیں دی جائیں۔
آئین میں حکومت اور اپوزیشن کا کردار بالکل واضح لکھا گیا ہے، سینیٹ میں موجودہ نشستوں کی تقسیم اور ترتیب حکومتی اور اپوزیشن ارکان کو اکٹھے الاٹ کی گئیں ہیں، اپوزیشن ارکان کو علیحدہ نشستیں الاٹ کی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ سینیٹ میں پی ٹی آئی سب سے بڑی جماعت ہے، اور بڑی جماعت کےممبران کو ایوان میں پچھلی نشستیں دی گئی۔