• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اداکارہ ایما رابرٹس نے اپنے بیٹے کی پہلی مرتبہ تصویر شیئر کردی جو کہ ان کے مداحوں کو خوب پسند آئی۔

29 سالہ ایما رابرٹس نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بیٹے روہڈس رابرٹ کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں وہ اسے انتہائی محبت کے ساتھ گود میں لئے ہوئی ہیں۔

تصویر میں ماں اور بیٹے نے ایک ہی رنگ کا لباس بھی ملبوس کیا ہوا ہے۔

اداکارہ نے تصویر کے ساتھ لکھا ایک چیز صحیح کرنے کے لئے سال 2020 شکریہ۔ اس پیغام اور تصویر کو ساڑھے 25 لاکھ سے زائد افراد نے پسند کیا، ساتھ ہی ماں اور بیٹے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ایما رابرٹس کے پہلے بچے کی پیدائش گزشتہ سال دسمبر میں ہوئی تھی۔

تازہ ترین