• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدقسمتی ہے نیب کو شرم نہیں آتی، شاہد خاقان


سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کہتے ہیں نیب آج خود کٹہرے میں کھڑا ہے، یہ بدقسمتی ہے کہ اس ادارے کو شرم نہیں آتی، نیب سے پوچھنے والے بھی خاموش بیٹھے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج بھی نیب کورٹ میں پی ایس او کے ایم ڈی کی تعیناتی کا کیس چل رہا ہے ، اس کیس کی حقیقت سندھ ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں بیان کردی ہے، کیس میں کوئی حقیقت ہے نہ کوئی دلائل ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب سیاستدان کو دبانے کا ذریعہ ہے، نیب دوسروں کو کٹہرے میں کھڑا کرتا ہے، آج خود کھڑا ہے، براڈ شیٹ کو نواز شریف کیخلاف کچھ نہیں ملا۔

سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ نواز شریف کے خلاف مواد اکٹھا کرنے کیلئے 7 ارب روپے دیئے گئے، برطانوی عدالت کا فیصلہ پبلک کیوں نہیں کیا جاتا ؟ براڈ شیٹ نے جن لوگوں کے نام بتائے وہ نام چھپائے گئے، اعلیٰ عدلیہ اس معاملے پر ازخود نوٹس لے۔

سپریم کورٹ نے فیصلوں میں لکھا نیب سیاسی انجینئرنگ کا ادارہ ہے، جن لوگوں نے ملکی دولت لوٹی انہیں این آر او دیا گیا، جن کیخلاف کچھ نہ ملا انہیں نیب عدالتوں میں گھسیٹ رہا ہے۔

تازہ ترین