• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم افضل چن کے والد کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پارلیمنٹری افئیر ندیم افضل چن کے والد بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔


معاون خصوصی ندیم افضل چن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ چوہدری افضل چن بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

چوہدری افضل چن کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر علاج جاری ہے۔

معاون خصوصی نے والد کی صحت یابی کیلئے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے۔


واضح رہے کہ چوہدری افضل چن سابق ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر رہ چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ندیم افضل چن پاکستان میں عالمی کورونا وائرس کی پہلی لہر کے دوران ناداستہ طور پر کورونا سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے حوالے سے  آگاہی پھیلانے والوں میں شامل ہیں۔

تازہ ترین