• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم افضل چن کا’مختاریا‘سامنے آ گیا

ندیم افضل چن ’مختیاریا ‘ کو سامنے لے آئے


وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن کی مبینہ طور پر لِیک ہونے والی واٹس آیپ آڈیو کال کا نامعلوم ’مختاریا‘ سامنے آگیا ۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر ندیم افضل چن کا ایک آڈیو کِلپ زیر گردش رہا جس میں وہ کسی’مختاریا‘ سے مخاطب ہیں اور کورونا کی ممکنہ صورتحال سے مقامی انداز میں آگاہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ بات بہت بڑھ گئی ہے ، گھر پر بیٹھو اور احتیاطی تدابیر اختیار کرو۔

ندیم افضل چن کے اس آڈیو کلپ کے مقبول ہونے  پر اتنی بات کی گئی کہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بھی یہ سر فہرست ٹرینڈ میں سے ایک رہا، جہاں تمام سوشل میڈیا صارفین کو ’مختاریا ‘ کی تلاش تھی ندیم افضل چن اپنی ایک ویڈیو میں ’مختاریا ‘ کو سامنے لے آئے ۔

سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ ٹی وی پروگراموں میں بھی ندیم افضل چن کا وائرل آڈیو پیغام زبان زد عام رہا۔

ندیم افضل چن نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے ہمراہ وائرل آڈیو کِلپ سے مشہور ہونے والے اُن کے قریبی دوست مختار حسین باجوہ عرف مختاریا بھی موجود تھے۔

03 منٹ اور 18 سیکنڈ پر مشتمل ویڈیو کے آغاز میں ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں نرمی ہوتے ہی کافی عرصے بعد ان کی اپنے ’مختیارے‘ سے ملاقات ہوئی ہے تو انہوں نے سوچا کہ آپ سب کی بھی ’مختیارے‘ سے ملاقات کروائی جائے ۔

مختار حسین باجوہ کا کہنا تھا کہ وہ 2007 سے ندیم افضل چن کے ساتھ ہیں، کافی عرصے بعد وہ 21 دن کی چھٹی پر اپنے گھر حافظ آباد گئے اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا۔

مبینہ طور پر آڈیو لیک کرنے کے حوالے سے ندیم افضل کا جواب دیتے ہوئے مختار حسین باجوہ نے کہا کہ آپ مجھ سے قسم لے لیں میں نے لِیک نہیں کی  جس پر ندیم  افضل چن کا کہنا تھا کہ اگر تم  نے لیک نہیں  اور نہ میں نے لیک کی تو یہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے کہ آڈیوکس نے لیک کر کے وائرل کی۔

تازہ ترین