• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم چن کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے

وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اور معاون خصوصی برائے پارلیمانی تعاون ندیم افضل چن کینیڈا سے وطن واپس پہنچ گئے۔

ندیم افضل چن آج وفاقی کابینہ کےاجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

معاون خصوصی والد کی تیمارداری کیلئے وزیراعظم سے رخصت لےکر کینیڈا گئےتھے،  ندیم افضل چن 45 روز تک کینیڈا میں اپنے والد کے ہمراہ رہے۔

ندیم افضل چن عید کی شام وطن واپس پہنچے،ایک دن حلقے میں بھی گزارا۔

ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ آج سے پھر سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کررہا ہوں، تحریک انصاف اور عمران خان اوور سیز پاکستانیز کی واحد امید ہیں۔

واضح  رہے کہ ندیم افضل چن کی غیر موجودگی میں یہ خبریں زیر گردش تھیں کہ انہوں نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے تاہم  ان خبروں کو معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے جعلی قرار دیا تھا۔

تازہ ترین