• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امیتابھ بچن نے دھونی کی بیٹی کو کپتان بنانے کا مشورہ دیدیا

بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے دلچسپ ٹوئٹ پر سابق بھارتی کپتان وریندر سنگھ دھونی کی بیٹی کو کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا  کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

ویرات اور انوشکا کی بیٹی کی پیدائش پر جہاں اُنہیں دُنیا بھر سے محبت بھرے پیغامات موصول ہورہے ہیں تو وہیں سوشل میڈیا پر بھارتی کرکٹرز پر دلچسپ بھی کیے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں بگ بی کے نام سے مشہور بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھارتی کرکٹرز اور اُن کے بچوں کے متعلق وائرل ہونے والا ایک پیغام شیئر کیا ہے۔

مذکورہ ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ یہ بڑے ہی تعجب کی بات ہے کہ زیادہ تر بھارتی کرکٹرز کو پہلی اولاد بیٹی ہے۔

ٹوئٹر پیغام میں جن بھارتی کرکٹرز کا ذکر کیا گیا ہے کہ اُن میں سریش رائنا، گوتم گھمبیر، روہیت شرما، چندرن اشوین، محمد شامی، اجنکیا رہانے، رویندر جدیجا سمیت دیگر کھلاڑی شامل ہیں۔

پیغام میں کہا گیا کہ اتنے سارے بھارتی کرکٹرز کے ہاں بیٹیوں کی پیدائش دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ مستقبل میں اِن کرکٹرز کی بیٹیاں ’بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم‘ تشکیل دیں گی۔

امیتابھ بچن نے اس پیغام پر اپنی رائے کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’دھونی کی بھی بیٹی ہے، کیا وہ ٹیم کی کپتان ٹھیک رہیں گی؟‘

بالی ووڈ اداکار کے اس سوال پر زیادہ تر صارفین نے اُن کی حامی بھرتے ہوئے کہا کہ دھونی کی بیٹی بہترین کپتان ثابت ہوں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔

اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنی ننھی پری کی آمد کی اطلاع دی تھی۔

ویرات کے اس بیان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ان اسٹار ماں باپ کے لیے مبارکباد کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔

خیال رہے کہ 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اٹلی جاکر شادی کی تھی۔

گزشتہ برس دونوں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

تازہ ترین