• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا اور ویرات کیلئے مبارکباد کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور ان کے شوہر کرکٹر ویرات کوہلی کو اُن بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دینے کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کے بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

اس حوالے سے خود ویرات کوہلی نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کرکے اپنے مداحوں کو آگاہ کیا۔

ویرات کے اس بیان کے بعد ہی سوشل میڈیا پر ان اسٹار ماں باپ کے لیے مبارکباد کا ختم نہ ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ 

بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر عرفان پٹھان اور بھارتی بیڈمنٹن اسٹار سائنہ نہوال سے لے کر لارڈز کرکٹ گراؤنڈ کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بھی ویرات اور انوشکا کے لیے مبارکباد آئی۔ 

اسی طرح انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی الیگزینڈرا ہارٹلے نے بھی دونوں کو مبارکباد دی۔ 

یوزویندرا چہل اور ان کی اہلیہ دھناشری ورما نے اداکارہ اور کرکٹر کو ان کی بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی تو آئی پی ایل ٹیم ممبئی انڈینز کی جانب سے بھی انھیں مبارکباد دی گئی۔ 

واضح رہے کہ 2017 میں کرکٹر ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما نے اٹلی جاکر شادی کی تھی۔ 

گزشتہ برس دونوں کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے جبکہ آئندہ برس جنوری میں وہ لوگ دو سے تین ہوجائیں گے۔ 

تازہ ترین