• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ندیم افضل چن کا کسی صورت استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی و ترجمان ندیم افضل چن نے کسی صورت بھی استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، ان کاکہنا ہے کہ پارٹی میں رہوں گا لیکن عہدہ نہیں لوں گا، عمران خان نے بھی مختصر استعفے کی تحریر پڑھ کر کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

ندیم افضل چن کا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو موصول ہوگیا ہے ،ذرائع کے مطابق انہوں نے گاڑی اور دفتر سمیت دیگر سرکاری مراعات واپس کر دیں۔

ذرائع کے مطابق ندیم افضل چن کاکہنا ہے کہ پارٹی میں رہوں گا لیکن عہدہ نہیں لونگا، ان کی اس متعلق قریبی ساتھیوں سےبات چیت بھی ہوئی ہے۔

ندیم افضل چن نے معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،انہوں نے گزشتہ روز ترجمانوں کے اجلاس کے بعداستعفا بھجوایا تھا۔

وفاقی وزراء نے وزیراعظم عمران خان کو ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے، جبکہ پی ایم آفس نے استعفیٰ موصول ہوجانے کے بعد وزیراعظم کے سامنے رکھ دیا تھا۔

وزیراعظم کو بھیجے گئے استعفے کے متن میں ندیم افضل چن نے تحریر کیا کہ آپ نے اپنے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا تھا جس سے میں نے بہت کچھ سیکھا۔

استعفےکے متن میں کہا گیا کہ میں معاون خصوصی اور ترجمان کے عہدے کے فرائض انجام نہیں دے سکتا،آپ کے اعتماد اور ذمہ داریاں دینے پر آپ کا شکرگزار ہوں۔

تازہ ترین