• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمگل شدہ پٹرول ، ڈیزل کی فروخت مزید 5پمپ سر بمہر

راولپنڈی، تلہ گنگ(اپنے رپورٹر سے، نمائندہ جنگ)چکوال میں غیر قانونی پٹرول پمپوں پر سمگل شدہ پٹرول ، ڈیزل کی فروخت کے خلاف آپریشن میں مزید5پٹرول پمپ سیل کرکے28 ہزار 5 سو 65لٹر پٹرول اور ڈیزل کی فروخت روک دی گئی۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق تحصیل تلہ گنگ میں پٹرول پمپوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ تلہ گنگ سے نمائندہ جنگ کے مطابق این او سی کے بغیر چلنے والے آٹھ پٹرول پمپس کو سیل کیا گیا جس کے بعد باقی تحصیلوں میں کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔
تازہ ترین