آپ آف لائن ہیں
ہفتہ21؍رجب المرجب 1442ھ 6؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

5 گاڑیاں، 11 موٹرسائیکل غائب، لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں

راولپنڈی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری تین گاڑیوں 8موٹرسائیکلوں،طلائی زیورات ،ملکی وغیرملکی کرنسی ،موبائل فونز ،مویشیوں اورنقدی سے محروم ہوگئے۔ اسلام آباد سے بھی دو کاریں اور تین موٹرسائیکل اڑا لیے گئے ۔ تھانہ رتہ امرال نے موٹرسائیکل چھیننے، تھانہ سول لائن نے 19 ہزار 500روپے اور موبائل چھیننے، تھانہ ٹیکسلا نے مسلح افراد کی جانب سے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹنے کی کوشش اور شور مچانے پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے، تھانہ صدربیرونی نےگن پوائنٹ پرموبائل ،25ہزار روپے،اے ٹی ایم کارڈ چھیننے، تھانہ روات نے دوا فراد سے اسلحہ کے زور پر موبائل اور پرس جس میں شناختی کارڈ ،دیگر کاغذات اور سات ہزار روپےچھیننے ، دوسری واردات میں گھر سے زیورات500 ڈالر ، 300 پونڈز، ایک ہزار درہم اور 700 ریال چوری، تھانہ گنج منڈی نےساڑھے چار لاکھ روپے اور موبائل فون چوری ، تھانہ پیرودھائی نے 55 لاکھ روپے چوری ، تھانہ نیوٹاؤن نے موبائل چوری، تھانہ وارث خان نے 20ہزار روپے چوری، تھانہ نیوٹاؤن نےلیپ ٹاپ اور ایک لاکھ دس ہزار روپے چوری، دوسری واردات میں پرس چھیننے،جس میں 15ہزارروپے ، 2 موبائل تھے، تھانہ صادق آبادنے 6تولے طلائی زیور چوری، تھانہ ٹیکسلا نے گھر کے تالے توڑکر 50ہزار روپے

، 4تولے طلائی زیورات اور موبائل چوری، تھانہ صدرواہ نے گھر کے تالے توڑکر 5360 ڈالر، 5800یواے ای درہم ،ایک لاکھ 70ہزار روپے ، لیپ ٹاپ ، تین موبائل فون ، دو طلائی سیٹ اورچاندی کی انگوٹھی چوری ،دوسری واردات میں 70ہزار روپے چھیننے، تھانہ ویمن نے ڈیڑھ لاکھ روپے،الٹراساونڈمشین،پلس مشین اور ادویات چوری ، تھانہ صدربیرونی نے یوپی ایس، بیٹری، پسٹل 30بور چوری ، تھانہ صدربیرونی نے مویشی چوری ، دریں اثناء تھا نہ سبزی منڈی نے 19 لاکھ روپے مالیت کی نقدی ، زیورات اور لیپ ٹا پ چھیننے ، دوسری واردات میں گھریلو ملازم کے 38 لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لے اڑنے، تھا نہ ترنول نے گھر سے 7 لاکھ روپے چوری ،تھا نہ سہالہ نے تین بھینسیں مالیتی 7 لاکھ روپے چوری،تھا نہ بھارہ کہو نے 15 لاکھ 60ہزارروپے مالیت کے دینار چوری کے مقدمات درج کر لیے۔

اسلام آباد سے مزید