• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوہر خان کا والد کی سالگرہ پر جذباتی پیغام

بھارتی معروف اداکارہ گوہر خان نے سوشل میڈیا پر اپنے والد کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ہمراہ ایک تصویر اور خوبصورت پیغام شیئر کیا ہے ۔

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح سُپر ماڈل اور اداکارہ گوہر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کافی متحرک نظر آ تی ہیں اور اپنے چاہنے والوں کے ساتھ اپنی نئی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

گوہر خان کی جانب سے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنے والد ظفر احمد خان کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ساتھ اور اپنے شوہر زید دربار کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

تصویر میں تینوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے ۔

گوہر خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ساھت میں کیپشن میں لکھا ہے کہ ’ دنیا کے بہترین والد، میرے بابا، میرے دوست اور میری زندگی، بابا میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں۔‘

انہوں نے اپنے والد کے لیے دعا مانگتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ ’میں دعا کرتی ہوں کے اللّٰہ آپ کو طویل زندگی دے، آمین۔‘


گوہر کان نے اپنی پوسٹ کے آخر میں انگریزی کے لفظ ’ زید‘ کو کو جمع کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’میری زندگی میں دو زید‘ اور ساتھ میں دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔

واضح رہے کہ گوہر خان گوہر خان گزشتہ سال 25 دسمبر کو  ٹک ٹاکر زید دربار سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی تھیں۔

اداکارہ کی جانب سے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شادی کی تاریخ شیئر کی گئی تھی۔

تازہ ترین