آپ آف لائن ہیں
منگل5؍جمادی الثانی 1442ھ 19؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

گوہر خان نے شادی کی تاریخ کا اعلان کردیا

بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے ساتویں سیزن کی فاتح ماڈل اور اداکارہ گوہر خان ٹک ٹاکر زید دربار سے 25 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔

اداکارہ نے اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ میں اپنی شادی کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شادی کی تاریخ بھی شیئر کی۔


خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے خود اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی اسماعیل دربار کے بیٹے زید دربار کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں اور اب انہوں نے اپنے نکاح کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث شادی کی تقریب میں صرف قریبی دوست اور فیملی کے لوگ ہی شریک ہوں گے۔

شادی کی تمام تقریبات ممبئی میں ہوں گی اور دونوں فیملیز نے اس کی تیاری شروع کردی ہے۔

گوہر خان کی بہن نگار خان اور دیگر لوگ شادی کے لیے خصوصی طور پر بھارت آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ گوہر خان اور زید دربار پہلے ہی منگنی کرچکے ہیں۔

گوہر خان کو بگ باس کے سیزن 14 کے گھر میں انگوٹھی پہنے بھی دیکھا گیا تھا۔ حال ہی میں گوہر خان نے زید دربار کے برتھ ڈے پر خاص تقریب بھی منعقد کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید