حکومت کی جانب سے آئی جی بلوچستان محسن حسن بٹ کو تبدیل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے سی ٹی ڈی پنجاب میں تعینات ایڈیشنل آئی جی رائے طاہر کو آئی جی بلوچستان لگانے پر غو ر کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ رائے طاہر تقریباً 6 سال سے سی ٹی ڈی پنجاب میں تعینات ہیں، ان کی کمان میں پنجاب سے 2 ہزار دہشت گرد گرفتار کیئے گئے ہیں۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ رائے طاہر کو صوبہ بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کا ٹاسک دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ محسن حسن بٹ 13 جون 2018ء سے بلوچستان کے آئی جی کے عہدے پر فرائض انجام دے رہے ہیں۔