• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے ان کی جگہ غلام محمود ڈوگر کو سی سی پی او لاہور تعینات کر دیا گیا ہے۔

لاہور کے سی سی پی او عمر شیخ کو تبدیل کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

سی سی پی او لاہور عمر شیخ کو ذمے داری سے ہٹانے کی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے منظوری دی۔

جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق عمر شیخ کو ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری تعینات کر دیا گیا ہے۔

عمر شیخ اپنی تقرری سے ہی متنازع جانے جاتے تھے، وہ آئی جی پنجاب کے خلاف بیانات اور موٹر وے زیادتی کیس میں بیان بازی سے متنازع ہوئے۔


وزیرِ اعلیٰ آفس میں معذور شخص کو سیکیورٹی اسکواڈ میں شامل کرنے پر بھی وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان سے ناراض تھے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ عثمان بزدار نے گزشتہ روز پولیس میں مختلف تبادلوں کی منظوری دی تھی۔

تازہ ترین