• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI کا نام پاکستان تحریک انتقام رکھنے پر مجبور ہوں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے عوام پریشان ہے، پی ٹی آئی کا نام پاکستان تحریک انتقام رکھنے پر مجبور ہوں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے  سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے امکان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بہت خطرناک فیصلہ اور عوام ہر بم ثابت ہوگا، اگر 11 روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ ہوگا تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوگا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منہگائی نے کمر توڑ دی ہے اور بے روزگاری نے عوام کو پریشانی میں مبتلا کر دیا، گیارہ روپے اضافہ کر کے وزیراعظم عمران خان عوام کا استحصال کریں گے،  جان بوجھ کر زیادہ قیمت رکھنے کی تجویز دی جاتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام باشعور ہیں سب جانتے ہیں ان کی مشکلات میں اضافہ نہ کریں،  اوگرا کی سفارش کو مکمل طور پر رد کرنے کی ضرورت ہے۔

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ ان کو پتہ ہی نہیں کہ کام کس طرح ہوتا ہے، 100 روپے کا بول کر 50 روپے کا بوجھ ڈال دیتے ہیں۔

اُن کا حکومتی وزراء کے بیانات اور کورونا وائرس ویکسین سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی وزراء کا اعتراف ہے کہ ابھی تک کوویڈ ویکسین کے آرڈر نہیں دیئے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تمام ممالک نے ویکسین کے آڈر دے دیئے ہیں،  کچھ عرصہ قبل اسی حکومت نے کابینہ سے ویکسین خریدنے کی منظوری لی تھی،  اس کے بعد بھی یہ لوگ کہتے ہیں ہم سب ٹھیک کر رہے ہیں۔

تازہ ترین