• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع


آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے پٹرول کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کردی۔

ذرائع وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 6 سے 7 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل سے متعلق سمری وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ہے جس پر اب سے کچھ دیر میں وزیراعظم فیصلہ کریں گے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کی جانے والی رد و بدل کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

گزشتہ ماہ بھی اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے اضافہ تجویز کیا تھا، حکومت نے گزشتہ ماہ 2 سے 3 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔

تازہ ترین