• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا ویکسین کے لیے کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا: فیصل سلطان

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کورونا کی ویکسین حاصل کرنے کے لیے تاحال کسی کمپنی کو آرڈر نہیں دیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے دی نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نہ کسی کمپنی کو ویکسین کا آرڈر دیا ہے نہ کسی نے ہامی بھری ہے۔

انہوں نے کہا کہ فرنٹ لائن ورکرز اور دیگر کیلیےجلد از جلد ویکسین لینےکی کوشش کر رہے ہیں، ویکسین کیلیےچینی، روسی اور برطانوی کمپنیز سے بات چیت چل رہی ہے، ویکسین حاصل کرنے کی جلدی ہے لیکن جلد بازی میں فیصلہ نہیں کریں گے۔


ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ ایکسپرٹ کمیٹی اورڈریپ ویکسینز کی سیفٹی اور ایفی کیسی ڈیٹا کا جائزہ لےرہی ہے، سات سے آٹھ کروڑ افراد کو ویکسین لگانی ہے، مکس اینڈ میچ کریں گے، ڈاکٹر فیصل سلطان

انہوں نے کہا کہ کچھ کمپنیز نے ڈیٹا جمع کرا دیا ہے جبکہ دیگر سے مزید ڈیٹا مانگا ہے۔

تازہ ترین