وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا سندھ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 14 مریض انتقال کرگئے ہیں جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 3769ہوگئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 13340 نمونوں کی جانچ کی گئی ہے جس دوران مزید1443 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ اب تک2552182 نمونوں کی جانچ کی جا چکی ہے اور اب تک 233396 کیسز سامنے آ چکے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 1492 مریض صحتیاب ہو ئے، صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد212266 ہوچکی ہے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت17361 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 16402 گھروں میں، 13آئسولیشن سینٹرز میں اور 946 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 864 کورونا وائرس کے مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 102مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 1443نئے کیسز میں سے1140 کا تعلق کراچی سے ہے، کورونا وائرس کے مریض ضلع جنوبی میں 483، ضلع شرقی میں 262، ضلع کورنگی میں 124، ضلع وسطی میں111، ضلع ملیر میں 89 اورضلع غربی میں 71 نئے کیسز سامنے آئے۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسی طرح اندرون سندھ حیدرآباد میں 74، بدین 28، میرپورخاص25، شہید بینظیرآباد24 ، ٹھٹہ 18، مٹیاری 16، دادو13، جامشورو میں11 کیسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوشہروفیروز10، جیکب آباد8، لاڑکانہ 8، گھوٹکی 6 کیسز موجود ہیں جبکہ قمبر اور خیرپور4-4، سکھر اور عمرکوٹ3-3، کشمور2، سانگھڑ میں 1 کیس ہے۔