آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کرینہ سیف کے بیٹے تیمور نے ’گائے‘ کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان نے ’گائے‘ کے سامنے ہاتھ جوڑ دیئے۔4 سالہ تیمور علی خان اپنی پیدائش کے بعد سے ہی خبروں میں ہیں اور آئے روز تیمور کی تصاویر اور شرارتوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔تیمور کی مقبولیت سے نواب اور کپور خاندان ویسے ہی پریشان ہیں اور متعدد بار کیمرا مین اور رپورٹرز کو ان کی تصاویر بنانے سے منع کرچکے ہیں۔حال ہی میں تیمور کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ گھر کے دروازے پر ’گائے‘ کے سامنے ہاتھ جوڑے کھڑے ہیں۔ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ ایک شخص تیمور علی خان کے گھر کے باہر ’گائے‘ لیے کھڑا ہے اور وہ ’بین‘ بجا رہا ہے۔بین میں شخص گانوں کی دھن گا رہا ہے جبکہ سامنے کھڑا تیمور گائے کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے مزید بجانے کا کہتا ہے۔اس کے بعد تیمور علی خان گائے کے سر پر ہاتھ بھی پھیرتے ہیں۔ ننھے تیمور کی یہ ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

دل لگی سے مزید