• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان نے لاک ڈاؤن میں پیاز کا اچار بنا لیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکار سلمان خان کو کورونا وائرس نے ’شیف‘ بنا دیا۔کورونا کے باعث فلموں کی شوٹنگ رکی ہوئی ہیں اور اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلمان خان نے گھر کے بھی کام شروع کردیے ہیں۔سلمان خان ان دنوں بھارتی شہر جے پور میں فیملی اور دوستوں کے ہمراہ وقت گزار رہے ہیں۔ اداکار کی حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پیاز کا اچار بنا رہے ہیں۔یہ ویڈیو اداکارہ سیاستدان بینا کاک کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی ہے جس میں سلمان ٹریک سوٹ اور ٹی شرٹ میں ہیں اور ساتھ ہی اچار تیار کررہے ہیں۔اچار بنانے کے بعد سلمان خان کھا کر اسے زبردست قرار دیتے ہیں جس پر بینا کا کہنا تھا کہ خود ہی تعریف کی جارہی ہے۔

تازہ ترین