• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور (نیوزرپورٹر)مجلس علماء پاکستان کے زیر اہتمام سابق خطیب بادشاہی مسجد مولاناسید محمدعبد القادر آزاد ؒ کی یاد میں ’’داعی اِتحاد اُمت کانفرنس‘‘ ہوئی ۔ڈاکٹر پیر نور الحق قادری ، مولانا سید عبدالخبیر آزاد ،مبشر نظامی ،پیر ناظم حسین شاہ ،مولانا سردار محمد خان لغاری ،علامہ زبیر احمد ظہیر ،مفتی سید عاشق حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مولانا ڈاکٹر سید عبد القادر آزادؒ کی روشن خدمات کو یاد رکھا جائے گا ، وہ امن اتحاد رواداری اور بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی مبلغ اور سفیر تھے ، علماء نے کہا کہ مولانا آزاد انقلابی شخصیت کے مالک تھے ‘ انہوں نےہمیشہ افواج پاکستان کے حق میں آواز بلند کی وہ مذہبی تعصب اور تنگ نظری کے سخت خلاف تھے ، علماء نے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ہماری ہمدردیاں اور پورا تعاون افواج پاکستان اورتمام سیکورٹی اداروں کے ساتھ ہے ، مقررین نے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحادامن و یکجہتی کی ضرورت ہے ، کانفرنس کے اختتام پر ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر اظہاریکجہتی کیا گیا ‘ مولانا پیر مسعود قاسم قاسمی ‘اصغر عارف چشتی ‘ کلیم ڈار ‘عمران صدیقی ‘مولانا شعیب الرحمن ‘مولانا محمد عباس غاز ی‘ قاری اسامہ شوکت‘ علامہ شکیل الرحمن ناصر ‘علامہ عبد الستار نیازی ‘مولانا ایوب خان ثاقب ‘ سید عبد القدیر آزاد‘ صاحبزادہ سید عبد البصیر آزاد‘میاں اجمل عباس‘ بلال احمد میر ‘ احسان اللہ تبسم ‘سید اسامہ اجمل قاسمی‘ خواجہ جاوید اسلم صحاف ‘حافظ سیدعبد الرزاق آزاد حافظ سید عبدلرازق آزاد بھی شریک تھے۔
تازہ ترین