• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین آفندی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ منظر عام پر آگیا

کراچی کے علاقے پیپلز چورنگی کے قریب گھر میں قتل کئے گئے زین آفندی کیس کی پولیس تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق زین آفندی قتل کیس میں گرفتار ملزمان کا ریکارڈ پولیس نے حاصل کر لیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔

وارداتوں میں لوٹی ہوئی اشیاء کا مقدمہ تھانہ بوٹ بیسن میں درج ہے، جلد ہی چاروں ملزمان کی شناخت کا عمل کرایا جائے گا جبکہ واردات میں ملوث تین ملزمان تاحال مفرور ہیں۔


بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادر علمی سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین علی آفندی کو 6 جنوری کی رات کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق زین علی آفندی کے گھر ڈکیتی نہیں کی گئی، قاتلوں نے گھر میں داخل ہوکر ملازمین سے زین آفندی کا کمرہ پوچھا، ملزمان زین آفندی کے کمرے میں گئے اور فائرنگ کردی۔  ملزمان جاتے ہوئے گھر سے قیمتی سامان بھی لے گئے

تازہ ترین