• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین علی آفندی قتل کیس، پولیس نے 4 افراد کو حراست میں لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین علی آفندی کے قتل کی تفتیش میں 4 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق چاروں مشتبہ افراد ماضی میں گھروں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں، مشتبہ افراد کے فنگر پرنٹ لیے گئے ہیں ،فنگر پرنٹ زین علی آفندی کے گھرسے ملنے والے فنگرپرنٹ سے میچ کئے جائیں گے، پولیس نے زین علی آفندی کے گھر سے ملنے والے فنگر پرنٹ نادرا کو بھی ارسال کیے ہیں ،واضح رہے کہ زین آفندی کو 6 جنوری کو نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کا قتل کر دیا تھا۔

تازہ ترین