• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے کیوبا کو دہشت گردی کے سرپرست ممالک میں پھر شامل کردیا

واشنگٹن ( نیوز ڈیسک) امریکا نے کیوبا کو ایک بار پھر دہشت گردی کے سرپرست ممالک کی فہرست میں شامل کردیا۔ خبررساں ادارے بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کو امریکا کے بھگوڑے افراد کو پناہ دینے اور کولمبیا کی نیشنل لبریشن آرمی کے ارکان کو بے دخل کرنے کی درخواست پر عمل نہ کرنے کے باعث دہشت گردوں کا سرپرست ملک قرار دیا گیا۔ کولمبیا نے کیوبا سے 2019ء میں بم دھماکوں میں ملوث افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا، لیکن حکومت نے اس کی درخواست پر کوئی عمل نہیں کیا۔
تازہ ترین