• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 5افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق نمبر پانچ ترک محلے کے قریب نامعلوم ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے 19سالہ بلال زخمی کردیا، سائیٹ سپر ہائی وے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 50 سالہ سرتاج خان کو زخمی کردیا ، لیاری میں مسلح ملزمان نے جھینا چھپٹی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے 40 سالہ عبدالرسول کو زخمی کردیا ، تیسئر ٹائون صدیق گوٹھ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 40 سالہ آصف زخمی ہوگیا ،اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 50 سالہ نسیم زوجہ محمد خان زخمی ہوگئی ۔

تازہ ترین