• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی رکوانے والا درخواست گزار فرضی نکلا

ملتان (سٹاف رپورٹر) ایم ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی بھرتی رکوانے کیلئے فرضی درخواست گزار کی جانب سے معاملہ الجھانے کا ڈراپ سین۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ایم ڈی اے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹرز کی بھرتی کو متنازعہ بنانے کیلئے تقی شاہ نامی شخص نے درخواست دی تھی کہ بھرتیاں قوائد وضوابط کے برعکس ہیں،عدالت عالیہ کے حکم پر ڈی جی ایم ڈی اے آغا محمد علی عباس نے متعلقہ درخواست گزار کو ذاتی شنوائی کیلئے طلب کیا تو وہ نہ آیا جبکہ چھان بین پر معلوم ہوا کہ بھرتی کا عمل رکوانے میں ادارے کے ہی بعض عناصر سرگرم تھے۔
تازہ ترین