• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء چیمبر گرانے کیلئے سی ڈی اے آپریشن ناکام، بعض وکلا ء کی ایس ایچ او کے کمرے میں گالم گلوچ

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر، سٹاف رپورٹر) سی ڈی اے کے شعبہ انفورسمنٹ نے ہفتہ کی شب ایف ایٹ میں ضلع کچہری سے ملحقہ سی ڈی اے اراضی پر وکلاء کی جانب سے تعمیر کئے گئے چیمبرز کو گرانے کیلئے آپریشن کی کوشش کی تاہم وکلاء بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور ان کی مزاحمت کے بعد آپریشن ناکام ہوگیا۔ بعد ازاں وکلاء نے تھانہ مارگلہ کے سامنے احتجاج بھی کیا۔ پولیس کا موقف ہے کہ وہ سی ڈی اے انتظامیہ کی جانب سے بلانے پر سپورٹ کیلئے گئے تھے۔ سٹاف رپورٹر کے مطابق اسلام آبادکچہری میں سی ڈی اے کےآپریشن کے بعد وکلاء تھانہ مارگلہ پہنچ گئے ۔اس دوران ایس ایچ او تھانہ مارگلہ کے کمرے میں بعض وکلا کی جانب سے گالم گلوچ کی گئی جب کہ تھانہ کے باہرجمع ہونے والے وکلاء نے نعرے بازی کی ۔مشتعل وکلا ءکی دھمکیوں اورگالیوں کے جواب میں ایس ایچ او مارگلہ اور پولیس اہلکاروں نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔پولیس کامؤقف تھاکہ سی ڈی اے حکام کی درخواست پرانہیں تحفظ فراہم کرنے کے لئے پولیس بھیجی گئی تھی۔کچھ دیربعدوکلاء وہاں سے چلے گئے ۔
تازہ ترین