• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواجہ آصف کو لاڈلے کی فرمائش پر گرفتار کیا گیا، سعد رفیق


مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں گرفتاریوں کا احتساب سے کوئی تعلق نہیں، خواجہ آصف کو جعلی کیس میں لاڈلے کی فرمائش پر گرفتار کیا گیا ، وہ بہت جلد آزاد ہوں گے، ملک اناڑیوں کے ہاتھوں میں ہے ۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے ریلوے کو سیدھا کیا، انہوں نے پٹری سے اتار دیا ، ملک پر جمہوریت کے نام پر آمریت مسلط ہے۔

سعد رفیق نے کہا ملائیشیا میں پی آئی اے کا جہاز ضبط ہونے سے جگ ہنسائی ہوئی، کہا جب کوئی حد پار کرے تو معاملہ آؤٹ آف کنٹرول ہو جاتا ہے، عدالتوں پر دباؤ ڈالنے کا عمل بند کیا جائے ۔

ان کاکہنا تھا کہ پی ڈی ایم اس حکومت سے عوام کی جان چھڑائے ، یہ قیدیں ہمیں مزید منظم کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکومت گرانا نہیں بلکہ جمہوریت بحال کرنا ہے، ملک کو73 کے آئین کے مطابق چلانا ہے۔

تازہ ترین