• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب ﷲ محسود کی تیسری برسی بھی گزر گئی

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے پولیس مقابلے میں مارے گئے نقیب ﷲ محسود کی تیسری برسی بھی گزر گئی، بے گناہ نقیب ﷲ کے والد انصاف کی راہ تکتے انتقال کر گئے، مگر لواحقین اب تک کو انصاف نہ مل سکا۔

جعلی پولیس مقابلے میں مارے جانے والے نقیب ﷲ محسود کی تیسری برسی کے موقعے پر کراچی پریس کلب میں سماجی رہنما جبران ناصر نے گرینڈ جرگے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کیس میں تیس ملزمان ہیں 7 پولیس والے اب بھی مفرور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راؤ انوار پولیس پر دھبا ہے، امریکا نے بھی اس پر پابندی لگائی ہے، اس کیس میں شواہد کو مٹا دیا گیا۔

جبران ناصر کا کہنا تھا کہ راؤ انوار کو بری کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے، اسے 444 پولیس مقابلوں سے بری کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔

تازہ ترین