• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم بورس جانسن کارنوال میں جی۔7 اجلاس کی میزبانی کریں گے

لندن (پی اے) بورس جانسن کاربس بے کے کارنش سی سائیڈ ریزورٹ پر جی۔ 7 اجلاس کی میزبانی کریں گے جہاں وہ عالمی رہنماؤں سے کورونا وائرس سے "بہتر طور پرنمٹنے" میں متحد ہونے کے لئے زور دیں گے۔توقع ہے کہ نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن 11 جون سے شروع ہونے والے ایونٹ میں کینیڈا ، فرانس ، جرمنی ، اٹلی ، جاپان اور یورپی یونین کے دیگر 7 رہنماؤں کے ہمراہ شرکت کریں گے ۔ وزیر اعظم نے آسٹریلیا ، بھارت اور جنوبی کوریا کو بھی مہمانوں کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی ہے کیونکہ وہ بحران سے ’’گرین ریکوری‘‘ کو فروغ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ’’کورونا وائرس بلا شبہ سب سے زیادہ تباہ کن قوت ہے جو ہم نے کئی نسلوں کے بعد دیکھی ہے اور ہم نے جس جدید عالمی نظام کا تجربہ کیا ہے اس کا سب سے بڑا امتحان بھی ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہ درست ہوگاکہ ہم ایک بہتر مستقبل کی تخلیق کے لئے کشادگی کے جذبے کے ساتھ متحد ہوکر بہتر تعمیر کے چیلنج سے نمٹیں۔ واضح رہے کہ آخری مرتبہ جب برطانیہ نے اس اجلاس کی میزبانی کی تھی تو 2013 میں وینو کاؤنٹی فرماناگ ، شمالی آئرلینڈ میں ایک ریزورٹ تھا۔ اسکاٹ لینڈ میں گلین ایجلس، لندن اور برمنگھم بھی ماضی میں منعقدہ اجلاسوں کی میزبانی کر چکے ہیں۔ڈیوان اور کارنووال پولیس کے چیف کانسٹیبل شان ساویر نے کہا ہے کہ ہم کئی مہینوں سے اس ایونٹ کی تیاری کر رہے ہیں جس کے لئے ایسے ساتھیوں سے بھی بات کی جا رہی ہے جنہوں نے ماضی میں اسی طرح کے اجلاسوں کا انتظام کیا ہے ۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم کامیابی کے ساتھ اپنی مقامی برادریوں کی خدمت انجام دیتے رہیں۔
تازہ ترین