• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈونیشیا، شدید بارشیں، زلزلے سے ہلاکتیں 73 ہوگئیں

جکارتہ(جنگ نیوز )اندونیشیا میں شدید بارشوں اور زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ہے ، تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے سُلاویسی میں جمعہ کو آنے والے زلزلے کے نتیجے میں ہلاک افراد کی تعداد 73 تک جاپہنچی ہے۔6اعشاریہ 2شدت کے زلزلے سے 820 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور لگ بھگ 28 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔ عینی شاہدین نے کہا کہ منتقل ہونے والے افراد میں سے کچھ نے پہاڑوں پر پناہ لی جبکہ دیگر انخلا مراکز منتقل ہوئے۔خطے کے متعدد حصوں میں لوٹ مار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے پولیس اور ملٹری افسران کو تعینات کیا گیا ہے۔

تازہ ترین