• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی تیل کے کاروبا رپرپابندی ختم کی جائے‘بلوچستان گڈز اونر

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ٹرک اڈہ ہزار گنجی میں ہو صدارت مرکزی صدر حاجی نور محمدشاہوانی نے کی جس میں حاجی عبدالباقی کاکڑ، ملک نور خان کُرد ، حاجی احمد شاہ مری،حاجی مراد خان کاکڑ، عطاء اللہ کاکڑ ظاہر شاہ یوسفزئی، حاجی محمد گل، حاجی محمد امین، حاجی عبدالمجید رئیسانی، حاجی جعفر خان، حاجی عبدالخالق بنگلزئی، ٹکری عبدالرزاق کرد، حاجی محمد رحیم،حاجی باری داد، سلطان محمد،علی شیر، نوشکی کے صدر حاجی عالم خان رئیسانی، سمیع اللہ مینگل ،حاجی نواب خان خضدار کے صدر شمس قلندرانی،مرزا خان مری،ضلع لسبیلہ کے صدر محمد عالم شاہوانی، حاجی عبدالقدوس ،محمد اسماعیل عل زئی ،حاجی احمد سمیت کثیر تعداد میں ٹرک، ٹرالر اور ٹینکر مالکان نے شرکت کی اجلاس میں مرکزی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ خصوصی رعایت کرکے ان کو ایرانی ڈیزل استعمال کرنے اور لے جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ تفتان، گوادر،، پنجگور، قلات، مستونگ، خضدار میں کوئی پاکستانی پٹرولیم پمپ نہیں اور روزگار کے مواقع بھی انتہائی محدود ہیں ایرانی تیل سے ہزاروں لوگوں کاروزگار وابستہ ہےاس لیے حکومت پابندی ختم کرے رہنمائوں نے کہاکہ مکران ڈویژن کے ٹرانسپورٹرز نے احتجاجاً اپنی ٹرانسپورٹ بند کرنا شروع کردی ہے اگرحکومت نے فیصلے پر نظرثانی نہ کی تو20جنوری سے احتجاج اور ہڑتال کو بلوچستان کی سطح پر شرو ع کرکےتمام کاروبار مکمل بندکردیں گے جس کی ذمہ دارمرکزی اورصوبائی حکومت ہوگی اس لیے مسئلے کوسنجیدگی سے حل کیاجائے۔
تازہ ترین