• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ ہوم آرمز سیکشن خیبرپختونخوا کے اہلکار سے متعلق خبر بے بنیاد ہے،وضاحت

پشاور ( جنگ نیوز) محکمہ ہوم خیبرپختونخوا کے ایک اہلکار سے متعلق شائع شدہ خبر بے بنیاد اور من گھڑت ہے جو بدنیتی اور منفی پروپیگنڈے پر مبنی ہے ۔ بے بنیاد الزامات میں آرمز سیکشن کے اہلکار نعیم کو براہ راست نشانہ بنایا گیا جن پر رشوت ستانی اور لائسنس اجراء میںپیچیدگیاں پیدا کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ۔ وضاحت کی جاتی ہے کہ ان الزامات میں کوئی حقیقت نہیں اور جان بوجھ کر محکمہ ہوم کے اہلکار کو بدنام کرنے کی ایک بونڈی سازش ہے ۔
تازہ ترین