• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمین عبید ایشیا کے بہترین ہدایات کاروں میں شامل

پاکستان کی آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز شرمین عبید چنائے نے ایک اور بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کر لیا۔

فلمی دنیا کا سب سے متعبر ایوارڈ ’آسکر‘ جیتنے والی پاکستانی فلم ساز اور سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کو براعظم ایشیا کے 18 بہترین ہدایات کاروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

یہ فہرست ہانگ کانگ کے لائف اسٹائل میگزین ٹاٹلر کی جانب سے جاری کی گئی ہے جس میں ایشیا کے 18 ہدایات کار شامل ہیں۔

فہرست میں اُن ہدایت کاروں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں نمایاں کردار ادا کیا۔


میگزین کی جانب سے شرمین عبید چنائے سے متعلق بتایا گیا ہے کہ انہوں نے بہت سے اعزازات حاصل کیے ہیں، وہ ایک صحافی، سماجی کارکن اور فلم ساز ہیں۔

شرمین عبید چنائے خواتین کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے کے لیے جانی جاتی ہیں اور انہوں نے 2 اکیڈمی ایوارڈز، 6 ایمی ایوارڈز اور ایک نائٹ انٹرنیشنل جرنلزم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔

یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے کو ان کی ڈاکیو مینٹری فلم ’سیونگ فیس‘ اور ’اے گرل ان دی ریور‘ کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

حکومت پاکستان کی جانب سے بھی شرمین عبید چنائے کو 2012 میں ہلالِ امتیاز سے نواز ا گیا، ٹائم میگزین کی جانب سے انہیں دنیا کی 100 متاثر کن شخصیات کی فہرست میں شامل بھی کیا گیا تھا۔

تازہ ترین