• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شرمین عبید مسلم خاتون سپرہیرو پر مبنی ٹی وی سیریز کی ہدایات کیلئے منتخب

ہالی ووڈ کے معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول کومکس‘ نے مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 ہدایت کاروں کی خدمات حاصل کرلیں۔

معروف فلم اسٹوڈیو ’مارول کومکس‘ نے مئی 2018 میں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ادارہ جلد ہی پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کو جلد اسکرین پر لائے گا۔

ابتدائی طور پر کہا گیا تھا کہ پہلی مسلم خاتون سپر ہیرو کردار کمالہ خان کو ممکنہ طور پر فلموں میں متعارف کرایا جائے گا تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ اب مذکورہ کردار کو ٹی وی سیریز میں پیش کیا جائے گا۔

مسلم خاتون سپر ہیرو کمالہ خان کے کردار پر بنائی جانے والی ٹی وی سیریز کے لیے مارول کومک نے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے سمیت 4 ہدایت کاروں کی خدمات حاصل بھی کرلیں۔

پہلی مسلم خاتون کی ٹی وی سیریز بنائے جانے کے لیے آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم شرمین عبید چنائے، بھارتی نژاد امریکی مسلم فلم ساز میرا مینن اور بیلجیم نژاد امریکی مسلم فلم ساز عادل ال عربی اور بلال فلاح کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔

مس مارول کے کردار کو مارول ایڈیٹر اور ڈائریکٹر ثنا امانت نے بطور شریک تخلیق کار 2014 میں بنایا تھا۔ مس مارول 16 سال کی پاکستانی نژاد امریکی مسلم نوجوان لڑکی ہے جس کا نام کمالہ خان ہے جو امریکی شہر نیو جرسی میں رہتی ہے۔

اس کردار کے پاس اپنی صورت اور روپ تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے، یہ پہلا مسلم کردار ہے جس پر کامک بک سیریز بنائی گئی ہے۔

مس مارول ’’کمالہ خان‘‘ کے کردار کو 2014 میں متعارف کیا گیا تھا اور 2015 میں اس سیریز نے بہترین گرافک اسٹوری کے لیے ہیوگو ایوارڈ اپنے نام کیا۔

تازہ ترین