• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تبو بھی سائبر حملے کا نشانہ، انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)گزشتہ دنوں میں متعدد بھارتی شوبز شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ہیک ہوئے اور اب ایک اور نامور بھارتی اداکارہ تبو کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا۔بھارتی اخبار کے مطابق ایشا دیول، فرح خان، وکرانت میسی اور رینی سین کے بعد اب اداکارہ تبو بھی سائبر حملے کا نشانہ بن گئیں۔اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد تبو اپنے فالوورز کے لیے پیغام جاری کرسکی تھیں۔انہوں نے انسٹاگرام اسٹوریز میں لکھا کہ ʼہیک الرٹ، میرا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے، برائے مہربانی میرے اکاؤنٹ سے موصول ہونے والے کسی لنک پر کلک نہ کریں۔خیال رہے کہ چند روز قبل اداکارہ ایشا دیول کا بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا جسے بعد ازاں بحال کرلیا گیا تھا۔ایشا دیول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے اکاؤنٹ ہیک ہونے سے متعلق بتایا تھا۔انہیں ʼکاپی رائٹ خلاف ورزی کا پیغام موصول ہوا تھا جس کے بعد انہیں اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہوسکی تھی۔علاوہ ازیں ان کا ڈسپلے نیم بھی تبدیل ہوکر ʼانسٹاگرام سپورٹ میں تبدیل ہوگیا تھا۔39 سالہ اداکارہ نے لکھا تھا کہ صبح میں میرا آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا لہذا اگر میرے اکاؤنٹ سے کوئی پیغام موصول ہو تو جواب نہ دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں میں بھارت کی لیجنڈری گلوکاری آشا بھوسلے، اداکار و سیاستدان ارمیلا ماتونڈکر، سیلیبریٹی انٹیریئر ڈیزائنر سوزین خان، اداکار وکرانت میسی اور کوریوگرافر و ہدایت کار فرح خان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ہیک ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین