پیوٹن کے ناقد اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کے ناقد اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی روس پہنچتے ہی گرفتار

ماسکو(اے ایف پی)روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے ناقد اور اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کو روس پہنچتے ہی گرفتار کرلیا گیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ موسم گرما میں الیکسی ناوالنی کو زہر دے دیاگیا تھا جس کے بعد وہ پہلی مرتبہ روس پہنچے تھے اور انہوں نے جرمنی سے روانگی کے وقت اپنی گرفتاری کے امکان رد کردیا تھا۔الیکسی ناوالنی کو معطل کی جانے والی سزا کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں ساڑھے تین سال قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑا سکتا ہے۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ ماسکو ایئرپورٹ پر روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کے حمایتوں اور صحافیوں کی بڑی تعداد کے باعث مذکورہ فیصلہ لیا گیا۔
یورپ سے سے مزید