• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہوچکی‘ فردوس عاشق

لاہور(اے پی پی)وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ پی ڈی ایم کی ہر شاخ پر الو بیٹھا ہے-یہ الو اسی شاخ کو کاٹ رہے ہیں جس پر وہ بیٹھے ہیں۔ ناکام احتجاج کے بعد منافقین کے اس ٹولے کو منہ چھپانے کی جگہ نہیں مل رہی اور بدنام زمانہ اپوزیشن کو ہر بار عبرتناک رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کشتی بیچ منجدھار غرق ہو چکی ہے۔ راجکماری،شہزادے اور مولانا کے چہرے شرمسار اور دل داغدار ہیں۔قوم نے اس چور ٹولے کی منفی سیاست کو ملیا میٹ کردیا ہے۔عوام نے گمراہ کرنے والے ڈاکوئوں کا شرانگیز بیانیہ دفن کر دیا ہے۔ دریں اثناءلاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہناتھاکہ اپوزیشن کی آہوں اور سسکیوں کا تعلق براڈ شیٹ سے جڑا ہے۔

تازہ ترین