• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکردو، لاپتہ امریکی کوہ پیما کی موت کی تصدیق، لاش مل گئی

اسکردو(نثار عباس/ نامہ نگار) قراقرم کے پہاڑی سلسلے میں واقع پاستور پیک کی مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہونے والےامریکی کوہ پیما کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے، رشینامریکن کوہ پیما ایلیکس گولڈ فارب کی لاش ریسکیو آپریشن کے دوران مل گئی۔ذرائع کے مطابق امریکی کوہ پیما بلندی سے مانوس ہونے کے لیے پاستورپیک کی کوہ پیمائی پرگیا تھا،اس کی لاش 6 ہزار 209 میٹر کی بلندی پر ملی ہے۔بیس کیمپ ذرائع کے مطابق تین دن قبل براڈ پیک چوٹی کے قریب واقع پاستور پیک سے لاپتہ ہونے والے رشین امریکن کوہ پیما ڈاکٹر ایلیکس گولڈ فارب کی ڈیڈ باڈی سوموار کے روز ہونے والے ہیلی کاپٹر ریسکیو آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیم کو دکھائی دی ہے۔

تازہ ترین