آپ آف لائن ہیں
بدھ18؍ رجب المرجب 1442ھ3؍مارچ 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کامیاب مذاکرات کے بعدمتاثرین لیویز امیدواروں کا احتجاجی کیمپ ختم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل لیویز کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد خضدار سے کوئٹہ پیدل لانگ مارچ کرنے والے متاثرین لیویز امیدواروں نے ایک ماہ سے جاری احتجاجی کیمپ ختم کردیا ۔خضدار سے کوئٹہ تک پیدل لانگ مارچ کے شرکاء نے پیر کو ڈی جی لیویز بلوچستان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اس موقع پر لانگ مارچ کے شرکاء نے خضدار میں لیویز کی خالی آسامیوں پر تعیناتیوں میں مبینہ بےقاعدگیوں سے ڈی جی لیویز کو آگاہ کیا اور اپنے مطالبات پیش کیے جس پر ڈی جی لیویز نے انہیں یقین دہانی کرائی خضدار میں لیویز کی آسامیوں سے متعلق بھی تحقیقات کراکے ان کے جائز مطالبات پر عمل کیا جائےگا اور آئندہ لیویز کی آسامیوں پر بھرتی کے لئے ٹیسٹ و انٹرویوز کیمرے کے سامنے لئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ لیویز صوبے کے دور دراز علاقوں میں امن و امان کی بہتری میں بھرپور کردار ادا کررہی ہے جب اہل اور میرٹ پر آنے والے امیدوار لیویز میں بھرتی ہوں گے تو اس سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری کے ساتھ ساتھ لیویز کی کارکردگی بھی مزید بہتر ہوگی ۔ اس موقع پر پیدل مارچ کے شرکاء نے ڈی جی لیویز کی یقین دہانی پر احتجاجی کیمپ ختم کرنے اعلان کردیا ۔

کوئٹہ سے مزید