• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگ خان 2 سال بعد بڑے پردے پر واپسی کیلیے تیار

بالی ووڈ سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے شاہ رخ خان کی بڑے پردے پر واپسی کی تصدیق کردی۔

دو سال قبل شاہ رخ خان بالی وڈ فلم زیرو میں اداکارہ انوشکا شرما اور کترینہ کیف کے ہمراہ جلوہ گر ہوئے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب کنگ خان سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم پٹھان سے واپسی کررہے ہیں جس میں دیپیکا پڈوکون کے علاوہ جان ابراہم بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی میڈیا رپورٹس میں بھی کہا گیا تھا کہ شاہ رخ خان ڈائریکٹر سدھارت آنند کی فلم ’پٹھان‘ میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ایجنٹ کے طور پر جلوہ گر ہوں گے۔

تازہ ترین